کج رائی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - کج راہی، غلط اندیشی، خام خیالی۔  اب کہاں دور مسیحائی کسے آواز دوں اُف مقدّر کی یہ کج رائی کسے آواز دوں      ( ١٩٨٠ء، دامنِ یوسف، ١٦٠ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کج' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ 'راہ' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے 'کج راہی' مرکب ہوا جس کی یہ محرفہ شکل ہے اور زیادہ مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث